Bollywood Actress Nargis Fakhri....
Posted By: Akbar on 19-10-2018 | 09:43:18Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری 39 برس کی ہوگئیں۔20 اکتوبر 1979کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 2004 ء میں ایک امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل 2 اور 3 سے اپنے سفر کا آغاز کیا ۔2011 ء میں وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم راک اسٹار میں
رنبیر کپور کیساتھ سکرین پر نظر آئیں جس نے نا صرف شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کی بلکہ اپنی عمدہ پرفارمنس سے ہاٹسٹ پیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث اچانک نیویارک روانہ ہوگئی.تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘اظہر’ کی پرموشن میں مصروف تھی کہ اچانک اداکارہ نیویارک کے لیے روانہ ہوگئی۔ اداکارہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی وجہ سے نیویارک گئی ہیں.اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اودے چوپڑہ کے شادی سے انکار پر اداکارہ ذہنی طور پر پریشان تھی اوراسی لیئے وہ نیویارک روانہ ہوگئی.نرگس فخری اودے چوپڑہ سے شادی کا اعلان کرنے والی تھی، تاہم اچانک اودےچوپڑہ کی جانب سے انکار سن کر اداکارہ کو دھچکا لگا.اودے چوپڑہ نے پہلے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی تاہم اداکارہ اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی تھی،اداکارہ کی اودے چوپڑہ سے لڑائی بھی ہوئی.اداکارہ فلم ‘اظہر’ میں سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کررہی ہیں فلم سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے، فلم میں پراچی دسائی بھی شامل ہیں، فلم میں اظہرالدین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے.

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












