Dam Keliye Fund Ko Chhoro Pehle....
Posted By: Abid on 20-10-2018 | 19:49:14Category: Political Videos, Newsلاہور (نیوز ڈیسک )ڈرامہ سیریل ’ بلبلے ‘ میں ’خوبصورت‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی عائشہ عمر کاستارہ اس وقت عروج پر ہے اور اپنی منفرد حاصیتوں کی وجہ سے پاکستانی شوبز میں عائشہ عمر ایک اچھا مقام رکھتی ہیں ۔ تاہم انہوں نے اپنی ایسی تصویر سوشل
میڈیا پر جاری کر دی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ملک میں ڈیم بنانے کے لیے قائم کردہ ڈیم فنڈ سے قبل انکے لیے فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شوبز کی دیگر شخصیات کی طرح عائشہ عمر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور مداحوں کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں عائشہ عمر نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ اور وہ امید کر رہی تھیں کہ مداح انکی اس تصویر خوب پسند کرتے ہوئے انکے نئے سٹائل کو سراہے گے لیکن مداحوں نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا ۔ عائشہ عمر نے جو تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی اس میں انہیں نے وہ والی پینٹ پہنی ہوئی تھی جو گھٹنوں سے پھٹی ہوئی

تھی، عائشہ عمر کے نزدیک یہ سٹائل تھا لیکن مداحوں نے انکے مذاق اڑاتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیئے۔ ایک صارف نے عائشہ عمر کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ” غریب کی جینز کی پینٹ پھٹ گئی ہے ، ڈیم فنڈ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بھی فنڈ قائم کیا جانا چاہیے “۔اس صارف نے تو حد ہی کر دی اور ’انکل مجبور ‘ کی حمایت میں میدان میں آ گئیں اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میری خواہش ہے کہ انکل مجبور بھی انسٹا گرام استعمال کرنا شروع کر دیں “۔یہ صارف تو عائشہ عمر کی پینٹ پر کافی نالاں نظر آئے اور کہا کہ ” یہ کیا فقیروں کی جینز پہنی ہے ، نام فیشن کا دیتی ہوں لیکن بری لگتی ہو سچ میں “۔چلو یہاں پر ان کی پینٹ کسی کو تو پسند آئی اور انہوں نے عائشہ عمر کا ’ حوصلہ ‘ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں ، لوگوں کا کام ہے بکواس کرنا “۔ ایک صارف عبد للہ بھٹی نے لکھا کہ ” اب آئیں گے وہ مسلمان جن کا مذہب عورت کے کپڑوں سے جڑا ہوتا ہے “۔ ایس یوزر نامی صارف نے کہا کہ ” میں اپنی پینٹ تمہیں ڈونیٹ کر سکتا ہوں ” ۔



Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












