Maqbool Indian Show "CID" Off Air
Posted By: Abid on 23-10-2018 | 09:15:07Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک)ہندی ٹیلی ویژن کے سب سے طویل عرصے تک نشر ہونے والے پروگرامز میں سے ایک فکشن کرائم شو سی آئی ڈی گزشتہ 21 سالوں سے شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہا۔تاہم اب یہ شو مداحوں کو مزید انٹرٹین نہیں کرپائے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سی آئی ڈی کی آخری قسط رواں ماہ 27 اکتوبر کو نشر کی جائے گی، جس کے ساتھ
اس شو کا بھی اختتام ہوجائے گا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پروڈیوسرز نے اس شو کو ختم کرنے کا فیصلہ اچانک لیا ہے، جس کی وجہ سے مداح کافی مایوس ہوگئے ہیں۔پولیس اور چوروں کی آنکھ مچولی پر مبنی اس شو نے اب تک ایک ہزار 5 سو 46 اقساط مکمل کرلی ہیں۔اس پروگرام میں موجود کردار اے سی پی پرادھیومن، سینئر انسپیکٹر (ایس آئی) ابھیجیت اور دیا ناظرین میں مقبول ماتے جاتے ہیں۔یہ کردار اداکار شیواجی ستم، اداکار شریواستو اور اداکار دیاآنند شیٹی نے ادا کیے۔سالوں سے اس شو میں کئی نئے کردار شامل ہوتے رہے جبکہ بہت سے اداکار شو کو خیرباد بھی کہہ گئے، تاہم یہ تینوں شروعات سے آخر تک سی آئی ڈی کا حصہ بنے رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو کا ڈائیلاگ ’دیا پتہ لگاؤ‘ بھی شائقین کے درمیان خوب مقبول رہا۔یاد رہے کہ حال ہی میں اس شو کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا گیا تھا، تاہم پبلک ڈیمانڈ کے باعث اسے واپس آن ایئر کیا گیا۔سی آئی ڈی کا آغاز 1998 میں سونی ٹیلی ویژن پر ہوا تھا۔21 سال سے جاری اس پروگرام میں ایسی کئی کہانیاں سامنے آئیں جنہیں خوب پسند کیا گیا۔حال ہی میں پروگرام کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












