5 November Ko Dubai Pohanchein Ge
Posted By: Mangu on 23-10-2018 | 09:21:40Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک)سپراسٹارعامرخان کثیر سرمائے سے بننے والی اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی تشہیری مہم کیلیے دنیا کے بیشترممالک میں گھوم رہے ہیں تاہم وہ 5نومبرکو دبئی پہنچیں گے۔فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی تشہیری مہم کیلیے عامر خان، کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ اور امیتابھ بچن 5نومبرکو دبئی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف شاپنگ مالز میں جائیں گے، وہیں پاکستانی میڈیا کوخصوصی انٹرویوزبھی دیں گے۔ اس موقع پرعامرخان کے ہمراہ مرکزی کردارنبھانے والی کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ اوربالی وڈ کے بگ بی امتیابھ بچن کی آمد بھی متوقع ہے۔اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے جہاں لوگوں کی کثیرتعداد نے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، وہیں پاکستان سے بھی بہت سے لوگ عامرخان، کترینہ کیف اور امیتابھ بچن کودیکھنے اور ملاقات کی خواہش لیے دبئی پہنچنے کی تیاری میں لگے ہیں۔کوئی سیلفی بنانے کی خواہش رکھتا ہے توکوئی آٹوگراف لینے کی اورکوئی توان کے ساتھ مل کرڈائیلاگ بولنے اور ایکٹ کرنے کے سپنے دیکھ رہا ہے۔ بس یوں کہئے کہ ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا جہاں دنیا بھرمیں لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے، وہیں فلم کے مرکزی فنکاروں سے ملنے کی بھی چاہ بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ویسے توفلم کونمائش کیلیے پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں8نومبرکوپیش کیاجائے گا۔فلمی پنڈتوں کے مطابق جس طرح سے یہ فلم بالی وڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم قراردی جارہی ہے، واضح رہے کہ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ’ڈسٹری بیوشن کلب‘ نے حاصل کرلیے ہیں۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












