Maaroof Muslim Actress Ki Death...
Posted By: Ahmed on 23-10-2018 | 09:24:51Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک ) دنیا میں انسان کے ساتھ کئی لوگ جڑے ہوتے ہیں ، مگر اس کے قریبی لوگوں کے بارے میں پتا اس وقت چلتا ہے جب وہ دنیا سے کوچ کرتا ہے، اسے تب احساس ہوتا ہے کہ اس کے دنیا میں نہ ہونے کی وجہ سے کس کو سب سے زیادہ فرق پڑتا ہے،
ایسا ہی معروف شامی اداکارہ نجاح حفیظ کے ساتھ ہوا جن کے لاکھوں پرستار ہیں مگر ان کےجنازے میں صرف9افراد نے شرکت کی، مگر ان افراد میں اداکارہ کا کوئی بھی قریبی نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق نجاح حفیظ شام کے فلم انڈسٹریکی سب سے بڑی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے مختلف کرداروں کو نبھا کر اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ عرب دنیا میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ نجاح حفیظ کا گذشتہ دنوں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال میںہوا۔ انتقال کے وقت ان کی آخری رسومات میں صرف 9 افراد ہی شریک ہوئے جن میں سے کچھ اسپتال کا عملہ اور کچھ راہ گیر تھے۔ شامی اداکارہ پر زوال آیا تو وہ گمنامی کی زندگی گزار رہی تھیں اور اسی میں ان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












