Na Qaabil E Yaqeen Khabar Aa Gayi
Posted By: Abid on 25-10-2018 | 20:11:06Category: Political Videos, Newsبرسلز (ویب ڈیسک) یور پی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے آسٹریا کی خاتون جس نے حضور کی شان اقدس میں گستاحی کی ناپا ک جسارت کی تھی پر آسٹرین عدالت کی جانب سے عائد کی گئی جرمانے کی سزا کوبرقرار رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس فیصلے میں یورپی یونین کی عدالت کے
ساتوں ججوں نے شا ن رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنیوالے اس آسٹرین شہری کے متعلق متفقہ طور پرفیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واضح کیاہے کہ اظہار رائے کی آزادی اس بات کا نام نہیں ہے کہ اس کی آڑ میں دنیا کی آبادی کی بڑے حصے یا مسلمانوں کی دل آزار ی کی جائے ، عدالت نے قرار دیاہے کہ توہین رسالت کا عمل معاشرے کیلئے خطرے ثابت ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ 2008اور 2009میں آزادی اظہار کے نام سے کئے جانے والے سیمینار میں اس شاتم رسول عورت نے نبی پاکﷺ کی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے ساتھ شادی کو موضو ع بحث بناتے ہوئے شان رسالت میں گستاخی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر ویانا کی ایک مقامی عدالت نے قصور وار قرار دیتے ہوئے اس پر 548ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف اس نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق میں اپیل دائر کی تھی ۔ یورپی یونین کی عدالتبرائے انسانی حقوق نے مذہبی رواداری اور مسلمانوں کے جذبات کے پیش نظر ویانا کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے شاتم رسول عورت کی اپیل کو مسترد کردیا ہے ۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












