Nawaz Shrif Ki Jaan Chhudaane Keliye
Posted By: Ahmed on 27-10-2018 | 19:17:04Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کو این آر او دلوانے کیلئے غیر ملکی شخصیات کی جانب سے دباو ڈالے جانے کا انکشاف، کئی حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی معاملات طے کروانے کی کوششیں، تاہم وزیراعظم نے دباو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکمراں جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن
اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے این آر او کی مبینہ کوششیں کیے جانے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔یہ افواہیں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش ہیں۔ اس حوالے سے زیادہ شور شرابا تب مچا جب وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اہم دورے سے واپس آتے ہی قوم سے کیے گئے خطاب میں اس معاملے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان سے این آر او مانگنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اپوزیشن جماعتیں کام کھول کر سن لیں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر کرپٹ افراد کیخلاف کاروائی کریں گے۔ وہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے اور کرپٹ افراد کو جیل میں ڈالیں گے۔ اس حوالے سے اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ معروف اور سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ غیر ملکی شخصیات نے نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنماوں کو این آر او دلوانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔جبکہ حکومت کے اپنے کچھ رہنما بھی وزیراعظم پر دباو ڈال رہے ہیں کہ معاملے طے کر لیے جائیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان تاحال دباو قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ عمران خان کرپٹ افراد کیخلاف کاروائی کرنے کے اپنے وعدے پر اب بھی قائم ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












