Maazrat! Main Ab Aap Keliye Yeh Kaam Nahi Kar Sakta
Posted By: Ahmed on 28-10-2018 | 19:29:25Category: Political Videos, Newsواشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔لیکن امریکی صدر نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ ملکی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔امریکی حکام نے
بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ملکی مصروفیات کے باعث بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ روسی صدر 4 اکتوبر کو دو روزہ دور پر نئی دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جس میں دفاع، نیوکلیئر، توانائی، خلاء اور اقتصادیات کے شعبوں میں 8 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔امریکی تحفظات کے باوجود روس اور بھارت نے 5 ارب ڈالرز کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کا معاہدے کیا تھا۔دوسری جانب ان معاہدوں پر محتاط ردعمل میں امریکا نے کہا تھا کہ روس پر لگائی گئی پابندیوں کا مقصد ماسکو کے ڈیفنس سیکٹر کو حاصل ہونے والی آمدنی کو روکنا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ امریکا اپنے اتحادیوں یا شراکت داروں پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ 26 جنوری کو منایا جاتا ہے جس میں فوجی پریڈ بھی منعقد کی جاتی ہے جب کہ اس سے قبل 2015 میں سابق امریکی صدر بارک اوبامہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرچکے ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












