Top Rated Posts ....
Search

Deepika Ki Shadi....Shadi Se Chand Roz Qabal

Posted By: Akbar on 29-10-2018 | 06:08:14Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈٰیسک) بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کا بیٹا تیمور علی خان کا شمار ابھی سے ہی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے مقبول اسٹار کڈ میں کیا جاتا ہے، جس کے مداحوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ تیمور علی خان کے مداح

صرف بولی وڈ دیکھنے والے ناظرین ہی نہیں بلکہ خود بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی ہیں۔ حال ہی میں رنویر سنگھ کافی ود کرن کے سیزن 6 کی دوسری قسط میں کھلاڑی اداکار اکشے کمار کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے۔ اس دوران کرن جوہر نے ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران رنویر سنگھ سے بولی وڈ کے تین خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا۔ اس پر رنویر سنگھ نے ان تینوں ہی کی جگہ ننھے تیمور کا بہترین خان کے طور پر انتخاب کیا، جس پر اکشے اور کرن دونوں حیران رہ گئے۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ ’کیا میں کسی اور خان کا نام لے سکتا ہوں؟ تیمور، جب تیمور بڑا ہوکر اداکار بنے گا، میں کسی فلم میں اس کے والد کا کردار ادا کروں گا، اور اس طرح وہ میرے بڑھاپے کا سہارا بن جائے گا‘۔ اس شو پر رنویر سنگھ سے کئی اور دلچسپ سوالات بھی پوچھے گئے۔ ایک موقع پر کرن جوہر نے رنویر سے سوال کیا کہ اگر انہیں دپیکا اور عالیہ میں اپنی اگلی فلم کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ کس کا نام لیں گے؟ جس پر اداکار نے اپنی ہونے والی اہلیہ دپیکا کا انتخاب کرنے کے بجائے

کرن جوہر سے کہا کہ وہ دونوں ہی کے ساتھ کام کریں گے اور اس کا ایک آسان اور دلچسپ حل بھی بتادیا۔ رنویر نے کہا کہ ’میں کچھ کچھ ہوتا ہے 2 میں کام کرنا چاہوں گا، جس میں دپیکا اور عالیہ میرے ہمراہ کام کریں گی‘۔ جب کرن نے پوچھا کہ وہ اس فلم میں سلمان خان کا کرار کس کو دیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ رنبیر کپور کو اس کردار کی آفر کریں گے۔ رنویر سنگھ نے اکشے کمار سے اپنی پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی بھی کرن جوہر کو سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 1998 میں 8 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ اس وقت اکشے کمار سے ملے جب وہ ممبئی میں اپنی فلم ’قیمت‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران رنویر سنگھ کے کچھ کزنز کینیڈا سے بھارت آئے ہوئے تھے جنہوں نے اکشے کمار کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کے بعد رنویر کے والد انہیں ممبئی کے کالج لے کر گئے جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ رنویر نے بتایا کہ اس دوران وہ فلم کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو مسکرا کر گھورتے رہے، جس کے بعد روینہ الجھ گئیں اور انہوں نے اپنے سیکیورٹی گارڈز سے رنویر کو شوٹنگ سے باہر نکالنے کو کہا، جس پر وہ کافی افسردہ تاہم اداکار نے بتایا کہ وہاں سے واپس جاتے ہوئے اکشے کمار نے انہیں روکا اور ان کے غیر معمولی ہیئر کٹ کی تعریف کی اور تب ہی سے رنویر اکشے کے مداح ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس روز کی ایک تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ ان دونوں اداکاروں کی کافی ود کرن کی قسط کو مداح خوب پسند کررہے ہیں، جبکہ یہ دونوں بھی ایک ساتھ پورے وقت مل کر کرن جوہر کو تنگ کرتے نظر آئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.