Shahbaz Shrif Ko Kisi Soorat Bhi....APC
Posted By: Ahmed on 30-10-2018 | 05:08:09Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہاز شریف کے علاوہ اپوزیشن کے کسی اور رکن اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی
کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کوبتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کو عوام اور حکومتی نمائندوں سے رابطوں کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کاموں کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک کریں۔ شکایات کے لئے قومی پورٹل بنایا جاچکا ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں شکایات وصول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کے لئے شہباز شریف کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں سے مزید نام مانگے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے ان کے تجویز کردہ نام حکومت کو دیں تاکہ جلد از جلد پی اے سی کے چیئرمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












