Rani Ne Aamir Khan Ko Peeche Chhor Diya
Posted By: Ahmed on 31-10-2018 | 07:15:05Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو چائنا باکس آفس پر بہترین بزنس کرکے پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ نے بالی ووڈ میں بہترین بزنس کرنے کے بعد
چائنا باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ فلم ’ہچکی نے 120 کروڑ کا بزنس کرنے والی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 121 کروڑ کا بزنس کرکے بہترین کہانی کی بدولت چینی شائقین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بیرون ملک بزنس کے اعتبار سے پانچویں کامیاب ترین فلم بن گئی ہے جوکہ اب تک مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ قبل ازیں چائنا باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر عامر خان ہی کی فلمز ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ تیسرے نمبر پر سلو میاں کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور چوتھے نمبر پر عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ ہیں۔ رانی مکھر جی نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا تعین ہمیشہ لوگوں کی پسندیدگی سے مشروط ہونا چاہیے کیوں کہ اچھی فلم خود دوسروں کو دیکھنے پر مجبور کرتی ہے جب کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم ’ہچکی‘ کے ذریعے دیئے گئے پیغام نے دنیا بھر میں شائقین کے دلوں کو چھولیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ایک ٹیچر کا کردار نبھاتی ہیں جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک اعصابی بیماری ’ٹیوریٹ سنڈروم‘ میں مبتلا ہوتی ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












