Trump Ne Maaroof Pakistani Shakhsiyat Ko Life Time
Posted By: Abid on 31-10-2018 | 19:32:29Category: Political Videos, Newsہیوسٹن(ویب ڈیسک) گزشتہ بیس سالوںسے آفت اورمصیبت کی ہرگھڑی میںمتاثرہ افرادکیلئے امدادی کاموںمیںہرآول دستے کاکرداراداکرنے والے پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز سماجی رہنماسعیدشیخ کوان کی قابل ستائش خدمات پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے پریزیڈینٹ لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزازسے نوازاگیا۔وہ پہلے پاکستانی نژادامریکی ہیںجنہیںاس گرانقدراعزازسے نوازاگیا۔انہیںیہ ایوارڈڈونلڈٹرمپ کی ایماپرسابق صدرجارج بش
نے ایک پروقارتقریب میںپیش کیاجس کااہتمام سابق صدرجارج بس کے دفترنے معروف پاکستانی نژادامریکی ایس جاویدانورکے تعاون سے کیاتھا۔اس تقریب میںپاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی اورہیوسٹن میںمتعین پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈہرمشکل گھڑی میںرضاکارانہ طورپرغیرمعمولی خدمات انجام دینے والے افرادکودیاجاتاہے۔ایوارڈدینے کی اس تقریب میںسابق صدرجارج بش نے سعیدشیخ کے غیرمعمولی خدمات پرانہیںخراج تحسین پیش کیاجبکہ ایوارڈکے ساتھ وصول ہونے والے تہنیتی خط میںامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سعیدشیخ کوامریکی قوم کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیااوران سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنی عظیم خدمات مصیبت زدہ افرادکی امدادکے غیرمتزل زل امریکی عظم کے تسلسل کویقینی بنایاہے اورامریکی جذبہ حبل وطنی کی حقیقی عکاسی کی ہے۔صدرٹرمپ نے اپنے خط میںمزیدکہاکہ آپ کی خدمات نہ صرف لوگوںکومتحدرکھنے کیلئے تعاون اوراعتمادکے رشتوںکواستحکام ملاہے بلکہ دورحاضرکے بعض عظیم چیلنجوںسے نمٹنے میںبھی مددملی ہے۔واضح رہے کہ سعیدشیخ نے پاکستان میںسیلاب،تھرمیںقحط کی صورتحال بلوچستان میںزلزلے اوراوکلوہامامیںطوفان کے موقع پر35تنظیموںکے اشتراک سے الائنس آف ڈزاسٹرریلیف قائم کیاتھاجس کے تحت10ہزارسے زائدافرادکیلئی3لاکھ ڈالرجمع کئے تھے جبکہ ماضی قریب میںبھی انہوں نے طوفان ہاروی کے موقع پرالائنس کے تحت5ہزارسے زائدافرادمیں2لاکھ ڈالرسے زائدکی امدادی ایشاء تقسیم کی تھیں۔تقریب میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی اورہیوسٹن میں متعین پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی خصوصی شرکت، سعید شیخ وہ پہلے پاکستانی نژادامریکی ہیںجنہیںاس گران قدراعزازسے نوازاگیا.

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












