Red Color Dobara Zinda Hone Ki Nishaani Hai
Posted By: Abid on 02-11-2018 | 08:00:16Category: Political Videos, Newsممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی سابق اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ کئی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نیویارک میں منعقد ہونے والے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی، جو رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔پریانکا کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سْرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سونالی بیندرے نے
سب سے پہلے پریانکا کی شادی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھر لکھاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ میں مینشن کیا کہ سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔سونالی نے پریانکا کے برائیڈل شاور کی تقریب کو ایک شاندار شام قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی تھی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












