Viral Photos of Pakistani Actress
Posted By: Abid on 02-11-2018 | 19:24:23Category: Political Videos, Newsنیویارک(ویب ڈیسک )پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان جو اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر ہیں نے امریکی دورے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر گوگل اور فیس بک ہیڈ کواٹرز کے دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن پر سیکڑوں مداحوں نے اچھے کمنٹس کیے۔ماہرہ خان کی ان تصاویر کو جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے لائیک کیا، وہیں
ان کی یہ تصاویر سوشل ویب سائیٹس پر وائرل بھی ہوگئیں۔جہاں ماہرہ خان کو گوگل اور فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران بھی فیشن اور اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے، وہیں انہیں ان کمپنی کے ملازمین کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ، ماہرہ خان نے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وہاں خصوصی گفتگو بھی کی۔ماہرہ خان نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گوگل، فیس بک اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












