Sara Ali Khan Par Kismat Ki Devi
Posted By: Mangu on 03-11-2018 | 08:44:05Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان پر فلم نگری میں ڈیبیو سے قبل ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارا علی خان فلم ’کیدر ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں
نظر آئیں گی۔ ابھی فلم ’کیدر ناتھ‘ اور فلم ’سمبا‘ ریلیز ہی نہیں ہوئی کہ انہوں نے تیسری فلم جوائن کرلی اور اب اُن کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سارا انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار کارتک آریان کے ساتھ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم میں بھی جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رومانوی کہانی سے بھرپور فلم میں ہدایت کار امتیاز علی اداکار کارتک آریان کے مد مقابل نئے چہرے کو لانا چاہتے تھے لیکن فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ٹریلر میں سارا کی اداکاری اور مکالمے نے ہدایت کار کو اپنا گرویدہ بنا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکارہ سے ملاقات کے بعد فلم میں مرکزی کردار کے لیے انہیں حتمی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت ’منصور‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












