Is Ladki Ka Salman Khan Ke Saath
Posted By: Abid on 04-11-2018 | 05:43:10Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں متعدد اداکاراؤں کو متعارف کرانے والے سلومیاں اب ’دبنگ3‘ میں اپنی بھانجی علیزے کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری ’دبنگ3‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔


علیزے نے فلموں میں دھماکے دار انٹری کے لیے بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان سے رقص کی تربیت بھی لینی شروع کردی ہے۔سلمان خان اپنی بھانجی کے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں اورعلیزے کی ڈانس پریکٹس دیکھنے وہ دن میں دو تین بار ڈانس کلا سز کا دورہ کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ سیریز کی پچھلی دونوں فلموں کی طرح ’دبنگ3‘ میں بھی اداکارہ سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی لہٰذا کہا جارہا ہے کہ علیزے فلم میں سیکنڈ لیڈ رول پلے کریں گی۔سلمان خان بہت جلد فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے ’دبنگ3‘ 27 مئی 2020 کو سینما کی زینت بنے گی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












