Mujhe Mast Mahol Mein Jeene De
Posted By: Ahmed on 04-11-2018 | 18:05:30Category: Political Videos, Newsکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مہوش حیات پاکستانی فلم انڈسٹری کی چند گنی چنی ہیروئنز میں سے ایک ہیں جن کی پے درپے متعدد فلمیں سپرہٹ ہو چکی ہیں۔ تاہم اب وہ اپنے ایک نیم عریاں فوٹوشوٹ کی وجہ سے زیرعتاب آ گئی ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس فوٹوشوٹ میں مہوش حیات نے
مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے جس میں ان کی ٹانگیں مکمل طور پر برہنہ ہوتی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں سگریٹ بھی پکڑ رکھا ہوتا ہے۔ جونہی یہ تصاویر مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں، ایک طوفان برپا ہو گیا اور صارفین نے اس لباس کو حرام قرار دینا شروع کر دیا۔مہوش حیات کی ان تصاویر پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا کہ ’’دن بدن ٹانگیں اوپر ہو رہی ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے فقرہ کسا کہ ’’اگلی بار یہ بھی مت پہننا۔‘‘ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’اب اس کی کمی رہ گئی تھی۔‘‘ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سگریٹ نوشی کی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے ماہرہ خان اور صبا قمر اس سے قبل لوگوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب مہوش حیات بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












