Top Rated Posts ....
Search

Katrina Kaif Insan Nahi Hai Balke....Aamir Khan

Posted By: Abid on 07-11-2018 | 05:37:50Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے کترینہ کیف کو ایلین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں اس سیارے کی نہیں لگتیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تعریف تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن وہ بھی دوسروں کی تعریف کرنے میں کسی سے کم نہیں، آج کل وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی تعریفوں میں،

زمین آسمان کے قلابے ملانے میں مصروف ہیں۔ عامر خان نے ’ثریا جان‘ گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا آخرکترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کرلیتی ہیں، مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں، جب میں نے ’ثریا جان‘ گانے کے ڈانس اسٹیپس دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کرپائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا، وہ بہت محنتی ہیں۔یہ پہلی بارنہیں کہ عامر نے کترینہ کے ڈانس کی تعریف کی ہوبلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ان کی تعریف کرچکے ہیں۔ عامر خان نے کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگلے دس سال میں بھی کترینہ کیف جیسے ڈانسر نہیں بن سکتے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار عامر خان اداکارہ کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، حال ہی میں فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا گانا ثریا جان ریلیز کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے بہت خوبصورت ڈانس کیا ہے۔اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ثریاجان کی شاعری بہت پسند آئی ہے، یہ مزاحیہ گانا ہے جس کے ڈانس اسٹیپس بہت مشکل ہیں،

جیسا ڈانس اس گانے پر کترینہ نے کیا ہے اگر مجھے کہا جاتا تو میں اگلے دس سال بھی کترینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتا تھا۔جہاں عامر خان کترینہ کی تعریفوں پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں وہیں کترینہ کو عامر پر بالکل بھروسہ نہیں، کترینہ نے گانے کی ریہرسل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ثریا جان گانے کے ایک اسٹیپ میں انہیں عامر خان کی طرف گرنا تھا اورعامر انہیں پکڑ لیتے لیکن مجھے عامر پر بالکل بھروسہ نہیں تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مجھے گرادیں گے لہٰذا یہ اسٹیپ میں نے بہت مشکل سے کیا تھا۔واضح رہے کہ ثریا جان گانے کو یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 124 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 121 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.