Indian Serial Tarak Mehta Ka oolta Chasma
Posted By: Ahmed on 07-11-2018 | 05:40:34Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی ٹی وی کے معروف شو ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیا بین کی ڈرامے میں واپسی ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگئی۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے معروف ٹیلی ویژن ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ دیا بین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا واکانی بیٹی کی ولادت کی وجہ سے ایک برس سے اسکرین سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھیں لیکن شائقین کے بے تحاشا اصرار کے بعد انہوں نے واپسی کی شرط معاوضہ بڑھانے سے مشروط کردی تھی تاہم اب انہوں نے اچانک ہی اپنی واپسی پر معذرت کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا واکانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا شو میں واپسی کے لیے کافی پراُمید تھیں اور انہوں نے اپنی واپسی کے حوالے سے پرومو بھی شوٹ کرا لیا تھا تاہم اداکارہ کے شوہر اُن کے کام جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ اُن کے خیال میں بچی ابھی چھوٹی ہے جسے ابھی اپنی ماں کی خاصی توجہ کی ضرورت ہے اور اگر وہ شو کو جاری رکھتی ہیں تو وہ بیٹے پر توجہ نہیں دے پائیں گی۔شو کے پروڈیوسر است کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے قوائد و ضوابط انتہائی سخت ہیں جب کہ بچی بھی چھوٹی ہے اور بچی کو اس وقت اپنی ماں کی بھی ضرورت ہے لیکن ابھی تک باقاعدہ طور پر اداکاری کی جانب سے واپسی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












