Adaalat Ne Actress Meera Ko Bada Jhatka De Diya
Posted By: Mangu on 07-11-2018 | 18:41:38Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی اسکینڈل کوئین میرا اس وقت اپنے کسی فلم کے پروجیکٹ میں نہیں بلکہ عدالت میں یہ ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ انہوں نے کاروباری شخص عتیق الرحمٰن سے کبھی نکاح نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ لاہور کی فیملی کورٹ نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کو ان کا شوہر قرار دے دیا تھا۔عدالت نے تکذیب نکاح کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میرا کے نکاح نامے کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔تاہم میرا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے خلاف لاہور سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔تاہم گزشتہ روز سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد
کردی۔عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اپیل خارج کی۔اس دوران عتیق الرحمٰن کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ادکارہ میرا کی اپیل حقائق کے منافی ہے۔یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔اس ہی حوالے سے ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چلینج کیا تھا۔تاہم فیملی کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ 9 سال بعد سناتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












