Salman Khan Ki Saabiqa Bhabhi Malaika Arora
Posted By: Akbar on 08-11-2018 | 17:59:14Category: Political Videos, Newsممبئی(نیوز ڈیسک) ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا طویل دوستی کے بعد اب رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہونے والے ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔انوشکا ویرات، دپیکا رنویر اور پریانکا نک جونز کے بعد بھارتی میڈیا میں جس پریمی جوڑے کے سب سے زیادہ
چرچے ہیں وہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جوڑی ہے جنہوں نے اب اپنی طویل دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چند روز قبل ملائکہ اور ارجن کے قریبی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی۔دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیںتاہم شادی کس تاریخ یا مہینے کو ہوگی اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی لیکن اب ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارجن کپور آج کل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ روز کرن جوہر کی جانب سے دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں بھی یہ دونوں ہی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔دوسری جانب اس سے قبل بھی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دبئی میں اکٹھے دیکھے گئے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ارجن کپور ایک دن کے لیے
دبئی آئے تھے اور اسی دن ملائکہ اروڑا خان کی سالگرہ تھی اور وہ اپنی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہی تھیں ۔ ارجن کپور کا کہنا تھا کہ وہ پراپرٹی خریدنے کے لیے دبئی آئے تھے ۔لہذا ابھی تک کچھ واضح نہ ہو سکا کہ ارجن کپور ملائکہ سے ملنے آئے تھے یا بزنس کے سلسلے میں ،لیکن سوال یہ ہے کہ ارجن کپور ملائکہ کی سالگرہ کے دن ہی کیوں بزنس کے سلسلے میں دبئی آئے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












