Sushmita Sen Ka 15 Saal Chhote
Posted By: Mangu on 09-11-2018 | 04:35:38Category: Political Videos, Newsممبئی(این این آئی) سشمیتا سین کی 15 سال چھوٹے شخص سے شادی کی تیاری۔۔ جانتے ہیں یہ شخص کون ہے ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا لگے گا ۔۔بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 برس چھوٹے ماڈل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اْن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اْن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











