Namaz E Jinaaza Padhne Se Poore Gaaon Ka Nikaah Toot Gaya
Posted By: Akbar on 14-11-2018 | 18:13:59Category: Political Videos, Newsنماز جنازہ پڑھنے سے پورے گائوںکا نکاح ٹوٹ گیا یہ واقعہ آج پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ، جان کر کروڑوں لوگ چونک جائیں گے
چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک گائوں کے 40جوڑوں کا نکاح دوبارہ پڑھا دیا گیا ۔ ایک موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں زرینہ بی بی نامی خاتون کا انتقال ہوا تو وہاں کے مولوی خالد نے اس کا جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا جس پر اس کے اہل خانہ ملحقہ گائوں چک نمبر 136 کے مولوی کاشف شاہ کو بلوا کر لائے اور اس کا جنازہ پڑھایاجس پرعلاقہ میں موجود
مولوی خالد نے مسجد میں اعلان کردیا کہ جس جس نے زرینہ کا جنازہ پڑھا ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا اوراپنے گائوں کے چالیس جوڑوں کے دوبارہ نکاح پڑھائے۔ خبر مقامی پولیس تک پہنچی تو انہوں نے نقص امن کے تحت مولوی سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر تمام لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












