Qubool Hai Croron Dilon Ki Dhadkan Shadi Ke
Posted By: Ahmed on 22-11-2018 | 05:55:57Category: Political Videos, Newsقبول ہے! کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
اسلام آباد(نیو زڈیسک) خوبرو ٹیلی ویژن اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے۔ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی اس وقت مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔دونوں کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی، جس کے بعد پرستاروں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔اور اب اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کو ’قبول ہے‘ کہہ دیا ہے۔ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویر سب سے پہلے اداکارہ کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ایمن خان نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور اپنے
والد اور بہن سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔دوسری جانب منیب بٹ کا نکاح مسجد میں ہوا جہاں ان کے ساتھ قریبی دوست اور احباب موجود تھے۔ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ میک اپ اور اسٹائلنگ سارہ سیلون اینڈ اسپا سے کروائی۔ان کی بہن منال خان نے بھی ارم خان کا ہی ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا اور اپنی بہن ایمن کے ساتھ خود بھی سارہ سلون اینڈ اسپا سے تیار ہوئیں۔دوسری جانب نکاح کے لیے منیب بٹ نے دیپک اینڈ فہد کے ڈیزائن کردہ شیروانی کوٹ اور کرتے پاجامے کو ترجیح دی۔اس شادی کی تقریبات گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہیں۔ نکاح سے قبل ایمن خان کی ڈھولکی اور برائیڈل شاور بھی بھرپور انداز سے منایا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country
Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media












