Bharti Actor Salman Khan Ke Father
Posted By: Akbar on 24-11-2018 | 07:59:34Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکارسلمان خان کے والدسلیم خان کوفون پردھمکی دینے والاشخص کون نکلا؟پولیس حکام بھی شخص کا نام جان کر حیران
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے والد سلیم خان کو فون پر دھمکی دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری شاہ رخ غلام نبی نے سلمان کے پرسنل سیکریٹری کا نمبر حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اپنی خواہش کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔سیکریٹری کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد غلام نبی نے ممکنہ طریقے سے سلمان خان کے والد سلیم خان سے رابطہ کیا اورانہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے کیوں کہ میرا تعلق ’چھوٹا شکیل گینگ‘ سے ہے۔اس دھمکی کے بعد مقامی پولیس حکام نے فوری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا اور اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
Pir Hassan Haseeb Ur Rehman’s Important Message to British Youth












