Aaj Pyar Ke Mood Mein Hoon - Saba Qamar
Posted By: Abid on 27-11-2018 | 23:34:00Category: Political Videos, News’’آج پیار کے موڈ میں ہوں ‘‘ صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے۔۔ حیران کن خبر آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے۔ صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں
ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے۔ ایک صاحب نے اپنی بھرپور تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’جناب، ہم تو ہر وقت محبت کے موڈ میں ہیں!‘‘ ایک اور نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’صبا آپ محبت کے موڈ میں کیسے ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ تو خود محبت کا دوسرا نام ہیں۔‘‘ اور ایک صاحب نے تو خود کو براہ راست کر دیا، کہنے لگے ’’تو پھر مجھ سے محبت کرو!‘‘ اور ایک دل جلے نے سرد آہ کھینچتے ہوئے یہ شعر صبا کی نظر کر دیا ’’وہ پھول ہی کیا جس میں خوشبو نہ ہو، وہ دل ہی کیا جس میں محبت نہ ہو‘‘

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











