Indian Actress Ne Suicide Kar Liya
Posted By: Akbar on 30-11-2018 | 13:21:29Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکارہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک) تمل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریامیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈنوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سےایک روز قبل اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیاتھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جب ریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیاگیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تمل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












