Naa Maaloom Afraad Ki Jaanib Se Dhamkiyaan
Posted By: Ahmed on 01-12-2018 | 23:36:52Category: Political Videos, Newsنامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانیوں کے ہردلعزیز و معروف اداکار پاکستان چھوڑ کر چلے گئے
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکاربابر علی مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی سکرین کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار بابر علی کو فنکار حلقوں میں مخصوص شناخت حاصل ہے ۔وہ اپنے کام کے باعث لاکھوں ، کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔تاہم انکا کیرئیر کچھ عرصے سے متاثر ہوا پڑا
تھا۔ان کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بابر علی پاکستان کو مستقل طور پر خیرباد کہہ کر امریکا چلے گئے ہیں ۔ان کو مسلسل نا معلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان دھمکیوں کو ہی پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتایا۔بابر علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں جس پر وہ کافی ذہنی اذیت اور نفسیاتی دباو کا شکار تھے تاہم اب یہ سب ان کے لیے قابل برداشت نہیں رہا اور اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کو چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ پولیس جلد ہی انکا سراغ لگا لے گی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












