Asia Ki Pur Kashish Khawateen Ki Fehrust
Posted By: Akram on 16-12-2018 | 11:07:19Category: Political Videos, Newsایشیاء کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری،ماہرہ خان اورعالیہ بھٹ کی حیرت انگیز پوزیشن سامنے آگئی،متعددپاکستانی اداکارائیں شامل
لندن(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے ٗاس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیںجبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ماہرہ خان کیلئے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ
یا فلم تو نہیں کی تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ٗ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں ٗ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جبکہ گزشتہ برس پریانکا پہلے نمبر پر تھیں۔رواں سال پریانکا چوپڑا دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے ٗ عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












