Main NAB Office Gaya...Ek ...Ki
Posted By: Abid on 16-12-2018 | 23:40:52Category: Political Videos, Newsمیں نیب آفس گیا، ایک افسر کی ٹیبل پر بہت زیادہ فائلیں دیکھیں،پوچھنے پر افسر نے بتایا کہ یہ فائلیں( ن) لیگ کے۔۔۔عثمان ڈار نے بڑا انکشاف کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ میں نیب کے آفس میں گیا ایک افسر کی ٹیبل پر بہت زیادہ فائلیں پڑی دیکھیں تو سوال کرنے پر افسر نے بتایا کہ یہ فائلیں خواجہ آصف سے متعلق ہیں۔ میں الزام نہیں لگا رہا خواجہ آصف خود کہہ چکے انکے فارن اکاؤنٹس،بیرونی اثاثہ جات چار سے پانچ کروڑ روپے کی آمدن آتی ہے۔پروگرام کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزراء اپنے بیانات پر غور کریں تو انہیں
بخوبی علم ہوجائے گا کہ ہم کیوں حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ ہماری یہ خواہش نہیں کہ دوسرے بھی گرفتار ہو جائیں۔ بلاول بھٹو کو بلایا جاتا ہے اور علیمہ خان کے معاملات خاموشی سے حل ہوجاتے ہیں ۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











