Babar Azam Ke 90 Runs Ke Ba Wajood Pakistan Haar Gaya
Posted By: Akram on 03-02-2019 | 23:28:31Category: Political Videos, Newsبابراعظم کے شاندار 90 رنز کے باوجود پاکستان میچ کیوں ہارا؟ شعیب ملک نے حقیقت سے پردہ فاش کر دیا
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں میچ کو ختم کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ جب ایک بلے باز سیٹ ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ میچ کو ختم کرکے جائے لیکن ہماری ٹیم میں یہ چیز نہیں ہے۔ کپتان شعیب ملک نے
کہا کہ آج کا میچ بہت ہی غیر معمولی تھا اور ہم اسے جیتنا چاہتے تھے۔ اس بار میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم آخری 2 باﺅنڈریز ہی نہیں مار سکے۔ بابر اعظم کی پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم کی کلاس ہے، بالخصوص ایسے وقت میں انہوں نے کلاس دکھائی جب انہیں ایک اچھی پچ پر بہترین باﺅلنگ اٹیک کے خلاف پرفارم کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ہاتھ میں وکٹیں تھیں تو میچ کو 20 ویں اوور تک نہیں جانا چاہیے تھا۔ جب ایک بیٹسمین سیٹ ہوجاتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اننگ کا خاتمہ بھی کرے کیونکہ نئے کھلاڑی کیلئے گیند نیا ہوتا ہے۔ ہماری اچھی پارٹنر شپ لگی لیکن ہماری ٹیم میں میچ کو ختم کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ ہم اس بارے میں مشاورت کریں گے اور اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نے زبردست گیند بازی کی لیکن ایسے 2 سے 3 باﺅلرز ہونے چاہئیں جو بہتر پرفارم کرسکیں۔ ڈیوڈ ملر کی دھواں دار اننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ملر کی ایک کلاس ہے جو انہوں نے آج ثابت بھی کردی ہے۔ اگر ہم انہیں اگلے میچ میں روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں 2 سے 3 پلان ترتیب دینے ہوں گے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











