Bharat Aur Bangladesh Ek Ho Gaye
Posted By: Akram on 10-02-2019 | 00:32:24Category: Political Videos, Newsبھارت اور بنگلہ دیش ایک ہو گئے۔۔۔ پاکستان کے مخالف نے بھارت سے کیا مطالبہ کر ڈالا ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان پانچواں اجلاس ہوا ، جس میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان جے سی سی (Joint Consultative Commission) کا پانچواں اجلاس نئی دہلی میں ہوا ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے تاکہ بنگلہ دیش کو مشترکہ نہروں سے اپنے حصے کا مقررہ پانی مل سکے ، جس پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فریقین کے درمیان ’ ٹیسٹا معاہدہ برائے تقسیم آب ‘ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع کے حل کے لیے مثبت پیشرفت پر تندہی سے کام کر رہی ہیں ، دونوں وزراء کے درمیان ملازمین کی ماہرانہ تربیت ، طب اور معیشت سے متعلق پروجیکٹس کے 4 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ 21 رکنی وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی سے ڈھاکا پہنچ جائیں گے. یہ بھی پڑھیں : مریم نواز، بلاول بھٹو، مونس الٰہی کی خوبصورتی تو کچھ بھی نہیں۔۔۔۔ عبد العلیم خان کے بڑے صاحبزادے کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ دیکھ کر آپ بھی پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











