Indian Actress Ne Apna Name Badal Liya
Posted By: Abid on 16-02-2019 | 00:01:41Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔۔۔ نام کیوں بدلا؟ جان کر مداح بھی چکرا گئے
مبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سلنکی رکھ لیا ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی
تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اُن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ذویا فیکٹر نامی ناول کی کہانی ذویا سنگھ سولنکی نامی راجپوت لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ اپنی نوکری کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے، خوش قسمتی سے یہ لڑکی پوری ٹیم کے لیے خوش بخت ثابت ہوتی ہے جوکہ بعد میں ایک کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ فوکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ابھیشیک شرما ہدایت کر رہے ہیں یہ فلم رواں سال 5 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












