Hasad Ne Reham Khan Ka Sab Kuch Jalaa Daala
Posted By: Akram on 19-02-2019 | 23:58:45Category: Political Videos, Newsحسد نے گندی کتاب والی ریحام خان کا سب کچھ جلا دیا ، بھارتی چینل پر بیٹھ کر پاک فوج اور عمران خان کے حوالے سے ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی قوم غصے سے آگ بگولہ ہوگئی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعطم عمران خان کی سابق بیوی ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں اگر وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ہوتی یا خدانخواستہ میں اسٹیبلشمنٹ کی جگہ پر ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں اگر وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ہوتی یا خدانخواستہ میں اسٹیبلشمنٹ کی جگہ پر ہوتی ، تو جس گروپ نے اس وقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے ، اس کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر دیتی ، لیکن ہمارے ہاں ایسے گروہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھے جاتے ہیں ، مجھے معلوم ہے کہ مجھے اس بات پر گالیاں دی جائیں گی اور ٹرول کیا جائے گا ، لیکن میں سیاستدان نہیں ہوں ، میں کشمیریوں پر ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کے خلاف ہوں ، اس موقع پر بھارتی میزبان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی تقریر کا تکنیکی جائزہ لیا ہے اس میں 23 ایڈٹ کٹ ہیں اور واضح چمپ آ رہا ہے ، تو عمران خان جیسے شخص کو جن کی زبان میں اتنی روانی ہے اور ہم ان کو جانتے ہیں کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں اور روانی سے کہہ سکتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں مجود جرنیلوں نے دیکھی ہے۔
اور اسے ایڈٹ کروایا ہے ، اس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں تو حیران ہوں کہ عمران خان نے یہ سارے نکات کیسے یاد رکھے ہیں ، کیونکہ انکی یاداشت کے مسائل ہیں ، ریحام خان نے بھارتی اینکر سے متفق ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں مجود جرنیلوں نے دیکھی ہے اور اسے ایڈٹ کروایا گیا ہے۔



Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











