Pak Bharat Ek Doosre Ke Qareeb Aane Keliye
Posted By: Akram on 23-02-2019 | 23:59:37Category: Political Videos, Newsپاک بھارت کشیدگی ۔۔۔۔ایک دوسرے کے قریب آنے کے لیے دونوں ملکوں کو کیا کرنا ہوگا؟ ودیا بالن نے ایسی بات کہہ دی جس کی کوئی توقع بھی نہیں کر رہا تھا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اداکارہ ودیا بالن بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں پر پابندی کے خلاف بول پڑیں انہوں نے کہا کہ موسیقی ،شاعری، رقص، تھیٹر، سینما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں لیکن اب بہت ہوگیا اور لگتا ہے کہ اس بار سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں پر پابندی کے خلاف بول پڑیں ، مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کارخود کش حملے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ، ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث پاکستانی اداکاروں ، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں عاطف اسلم کی آواز میں شامل گیت بھی نکلوالیے ہیں ، لیکن اب اداکارہ ودیا بالن پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کی حمایت میں سامنے آئی ہیں ، ودیا بالن نے اپنے ریڈیو شو ’ دھن بدل کر دیکھو‘ کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ فن سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی ، انہوں نے کہا کہ موسیقی ، شاعری ، رقص ، تھیٹر ، سینما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں ، لیکن اب بہت ہوگیا اور لگتا ہے کہ اس بار سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے ، یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کارخودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











