Jang Ki Haami Indian Actress Priyanka Chopra
Posted By: Abid on 04-03-2019 | 23:32:56Category: Political Videos, Newsجنگ کی حامی اداکارہ پریانکا چوپڑہ آپے سے باہر 4 مارچ 2019
بالی ووڈ اداکارہ آخرکار جنگ کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں اورکہا کہ کسی کی بھی رائے کو خبر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک جانب تواقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیرہیں اورمہاجرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی ہیں لیکن دوسری ہی جانب وہ جنگ کی حمایت بھی کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دورمیں لوگوں کی رائے کس طرح خبریں بن جاتی ہے یہ سمجھ سے باہرہے، بہت بعد میڈیا لوگوں کی تنقید کرنے پرخبریں بنا دیتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ میڈیا 500 یا ہزارلوگوں کی رائے کوسب کی رائے بنادے، میں ایک عوامی شخصیت ہونے پرلوگوں کے احساسسات کوسمجھتی ہوں لیکن یہ ساری چیزیں اسٹارزپربہت دباؤ ڈالتی ہیں جو غیر ضروری ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا
اداکارہ نے کہا کہ زندگی جینے کے دو طریقے ہیں ایک یہ کہ اپنی طرح، اپنے اندازمیں جیویا پھراس طرح جیو جس طرح دوسرے لوگ آپ سے توقع رکھتے ہوں۔ جو صحیح طریقہ نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے لیے لوگوں کی رائے کی اتنی اہمیت نہیں ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












