Maulana Masood Azhar Ko Dehshat Gard...
Posted By: Abid on 17-03-2019 | 00:07:50Category: Political Videos, Newsمولانا مسعود اظ ہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش چین نے ناکام بنا دی 15 مارچ 2019
کراچی(رفیق مانگٹ)چین نے واضح کیا ہے کہ مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلانے کیلئے پاکستان،بھارت اور چین کو کسی رائے پرمتفق ہونا چاہیے ،بھارت نے مسعود اظہر کے سلسلے میں کوئی نیا مواد فراہم نہیں کیا، تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر ایسا مستقل حل تلاش کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے سلامتی کونسل کی طرف سے کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کی کوشش کو ایک بار پھر نا کام بنا دیا،مسعود اظہر کے حوالے سے بھارت مایوسی کا شکار ہے اور ٹی وی پر ان کے ماہرین طرح طرح کی تجاویز دے رہے کہ کیا مسعود اظہر کو ختم کیا جاسکتا ہے اس کےلئے متعدد آپشن دیے جارہے ہیں جن میںخفیہ قتل کرائے جانے کا آپشن کے ساتھ مسعود اظہر کی رہائش پر بالاکوٹ کی طرح کافضائی یا زمین یا سمندر سے میزائل حملہ بھی شامل ہے۔ دی ہندو کے مطابق چینی ترجمان نے کہا کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کے موقف میں تبدیلی پر اسی وقت غور کریں گے اگراس
حوالے سے بیجنگ، نئی دہلی اور اسلام آباد کسی متفقہ نتیجے پر پہنچیں۔

Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Rising LPG Prices Put Pressure on Consumers
Sindh Governor Nihal Hashmi Holds Important Meeting — What Was Discussed?
Sindh Government Announces “I Work for Sindh” Internship Programme for Graduate












