High Court Mein Touheen E Adaalat
Posted By: Akram on 11-04-2019 | 21:33:42Category: Political Videos, Newsہا ئیکو رٹ میں تو ہین عدالت کی کا رروائی پر اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس مستعفی ہو گئے ۔احمد اویس نے کہا ہے کہ میں معافی نہیں مانگوں گا، حکومت اورعدلیہ کے درمیان ٹکراو¿نہیں چاہتا،اپنے خلاف کیس میں حکومت کوشامل نہیں کروں گا،استعفیٰ دےدیاہے،اپنے خلاف کیس خودلڑوں گا۔ عدالت نے احمد اویس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاجو 19 اپریل کو سنایا جائے گا۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیخلاف توہین عدالت کے الزام میں نوٹسزپرسماعت ہوئی،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی، فل بنچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کوروسٹرم پربلالیا ۔جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ صاحب پتہ ہے آپ کوکیوں بلایاگیا؟اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جی مجھے پتہ ہے جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب صوبے کااعلیٰ افسرہوتاہے،دوران سماعت وکلاکے عدالت کادروزاہ کھٹکھٹانے پرجسٹس ملک شہزادبرہم ہوئے ،جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں آپ،وزیراعلیٰ صاحب،یہ ہے نیاپاکستان،جہاں وزیراعلیٰ کوبلائیں تواتنے وکیل آجاتے ہیں،جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ 20 دن ہوگئے لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہوا،یہاں تماشہ لگادیاگیا۔جسٹس قاسم خان نے پراسیکیوٹرکوکورٹ آرڈرپڑھ کرسنانےکاحکم دیا،احتشام قادرنے کورٹ کی گزشتہ سماعت کاآرڈرپڑھ کرسنایا ،جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ یہ آرڈر 22 مارچ کاہے اورآج 11 اپریل ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے شوکازنوٹس کاجواب نہیں دیا،کیا آپ کے علم میں ہے؟وزیراعلیٰ پنجاب صاحب !اس پر
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میرے علم میں کچھ نہیں،والد کے انتقال کے باعث مصروف تھا۔

Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country
Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media












