Pakistani Female Singer....Apne Sagge Bhai
Posted By: Akram on 12-04-2019 | 10:30:45Category: Political Videos, Newsگلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے سگے بھائی سے اختلافات ، مگر کس بات پر ۔۔۔۔؟ ناقابل یقین انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے بھائی غلام عباس سے اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد بھائی نے بہن کے معاملات سے اعلان لاتعلقی کردیا ہے۔غلام عباس شروع سے ہی حمیرا ارشد کے ساتھ مینجر کی حیثیت سے کام کرنے کے علاوہ تمام کاروباری معاملات کی نگرانی بھی کرتے تھے لیکن ایک سال پہلے انہوں نے تمام معاملات
سے علیحدگی اختیار کرلی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند روز پہلے ایک تقریب میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا لیکن دونوں ایک دوسرے سے دور ہی رہے۔اس سلسلے میں غلام عباس نے بتایا کہ اب میرا حمیرا ارشد کے کسی بھی نجی یا کاروباری معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں جو میں بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔ ان کا مزید کہنا تھا نے ان کے تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔میں نے اپنے طور پر معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی لیکن ایسا نہ ہوسکا جس پر میں نے یہی مناسب سمجھا۔اس سلسلے میں جب حمیرا ارشد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











