Maroof Singer Atif Aslam Ne Khamoshi Tor Di
Posted By: Abid on 23-04-2019 | 19:04:17Category: Political Videos, Newsمعر وف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی ہٹ دھرمی پر پہلی بار خاموشی توڑدی
کراچی(این این آئی) گلوکار عاطف اسلم نے ہندوانتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ٹی سیریز سمیت بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جب کہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو ان سبسکرائب کرنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ٹی سیریز میوزک کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے لگادئیے ہیں۔ تاہم اس پورے معاملے میں عاطف سلم نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عاطف اسلم سے اس حوالے سے ان کی رائے دینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











