Mera PTI Siasat Se Koi Tailluq Nahi
Posted By: Abid on 24-04-2019 | 19:04:13Category: Political Videos, Newsمیرا پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا پی ٹی آئی کی انٹر نل سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اپنی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چور اور لیٹروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا
کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے کھڑے ہیں اور میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف دو الگ الگ پارٹیاں ہیں جبکہ آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کی معصومیت کو کیش کروا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ کافی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ پاکستان کا اثاثہ ہیں جبکہ اسد عمر بھی پاکستان کے اثاثے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان ہیں۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












