Aisa Gaaon (Village) Jahan Ki Ek Bhi Ladki
Posted By: Akram on 26-04-2019 | 20:18:07Category: Political Videos, News
ایسا گا ئو ں جہا ں کی ایک بھی لڑکی وہا ں رہنے والے مر دو ں سے شادی کر نے کیلئے تیا ر نہیں ہو تی کیو نکہ۔۔۔
شادی عمومی طورپر زندگی میں ایک ہی بار ہوتی ہے اور اس مقدس بندھن کے لیے زندگی کی آسائشوں اور بہتر سے بہتر رشتہ دیکھا جاتاہے لیکن بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیت ہی میسر نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مردوں کیساتھ کوئی لڑکی شادی کرنے کو تیار نہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے گاؤں شری تاراماجرا میں کوئی دوسرے علاقوں کی عورت شادی کرنے کو تیار نہیں اور اسے ’کنواروں کا گاؤں ‘ بھی کہا جاتاہے۔ کیونکہ یہاں آج بھی پانی کی قلت ہے۔زیرزمین انتہائی گہرائی میں موجود پانی بھی استعمال کے قابل نہیں، آج بھی اس گاؤں میں بجلی جیسی سہولت بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ممکنہ دلہنیں اس گاؤں کے مکینوں سے شادی کرنے کو تیار نہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف 35کلومیٹر دور الہ آباد کی مکین بلکہ نواحی اضلاع پراتاپھگڑھ ، کوشمبی اور چتراکوٹ جیسے علاقوں کی خواتین بھی اس گاؤں کے نوجوانوں کی شادی کی تجویز مسترد کردیتی ہیں کیونکہ ان نوجوانوں سے شادی کرنے کا مطلب اپنی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈالنا ہےگاؤں کی مجموعی آباد ی تقریباً ایک ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور18سے 29سال کے 50افراد کو اب بھی دلہنوں کی تلاش ہے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












