Mahira Khan Ki Mangni Ki Khabar Aa Gayi
Posted By: Akram on 02-05-2019 | 18:33:10Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز ماہرہ خان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت کیساتھ منگنی کی خبر آگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث پاکستان کے علاوہ بھارتی میڈیا کی نظریں بھی ان پر جمی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے ترکی کا دورہ کیا جہاں ان کی سلیم کریم کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر بھارتی ویب سائٹ ” پنک ولا“ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کے ساتھ
منگنی کر لی ہے تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ ’ پنک ولا ‘ نے ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کر لی ہے جس کی اداکارہ کے قریبی ذرائع کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔ تصویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جبکہ سلیم کریم نے کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا تاہم اس تصویر کے بارے میں یہ تصویر ایک پارٹی کے دوران لی گئی جہاں دونوں کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ایکسپریس ٹریبون نے ماہرہ خان کے قریبی ذرائع کے حوالے کہاہے کہ اداکارہ نے اس طرح کی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ ” یہ صرف ایک افواہ ہے ، وہ وہاں پر ایک دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئیں تھی۔ “ ماہرہ خان کی جانب سے اس شادی میں شرکت کی تصویر بھی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تھی ۔اس سے قبل ماہرہ خان کی بیرون ملک سے بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سفید رنگ کا مختصر لباس پہنے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی تھی ،
ماہرہ کو اس تصویر پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ تنازع بھی ختم ہو گیا ۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












