Meesha Shafi Ne Lagaaya Ilzaam
Posted By: Abid on 04-05-2019 | 18:10:55Category: Political Videos, Newsہتک عزت کادعویٰ ،میشاشفیع نے جج پرشرمناک الزام لگادیا
لاہور(ویب ڈیسک )علی ظفر ہراسانی کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی گلاکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کراتے وقت موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی۔میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے ججز کی جانبداری کے خلاف درخواست بھی لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرا دی۔ جس کی سماعت سیشن جج کریں گے۔میشا شفیع اپنی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔انہوں نے ہتک عزت کے دعویٰ کو دوسرے جج کے پاس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر گزشتہ 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔گزشتہ برس اپریل میں میشا شفیع نے اداکارعلی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراسمنٹ کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ اس وقت میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے میں دو درخواستیں مختلف عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country
Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media












