Baarshon (Rains) Ka New System Kab Shuru Hoga?
Posted By: Akram on 09-05-2019 | 01:10:08Category: Political Videos, Newsبارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
لاہور(آ ئی این پی) محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا تے ہو ئے بتا یا ہے کہ 10مئی سے پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رمضان المبارک کے تیسرے روز بھی پنجاب میں موسم گرم، آج لاہور میں پارہ 42 ڈگری، ملتان میں 44 اور فیصل آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک
پہنچنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطا بق محکمہ مو سمیات کی جا نب سے جا ری اعلا میہ میں بتا یا گیا کہ سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم، کراچی میں درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، نوابشاہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بعض علاقوں میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، قلات، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Rising LPG Prices Put Pressure on Consumers
Sindh Governor Nihal Hashmi Holds Important Meeting — What Was Discussed?
Sindh Government Announces “I Work for Sindh” Internship Programme for Graduate












