Top Rated Posts ....
Search

Pakistaniyon Keliye Badi Khushi Ki Khabar

Posted By: Ahmed on 16-05-2019 | 19:05:19Category: Political Videos, News


پورے ملک میں خوشیوں کا سماں ۔۔۔ کیکڑا 1کنویں کی کھدائی مکمل، پاکستان سے تیل نکل آیا
کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں کیکڑا 1کنویں کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد 5450میٹر کی گہرائی میں ہائڈروجاربن کی موجودگی سامنے آ گئی ہے۔ کھدائی کرنے والی کمپنی کی روپورٹ کے مطابق کیکڑا 1کنویں میں 5450میٹر کی گہرائی میں تیل و گیس کے ذخائر کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں اور

ہائڈروکاربن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں جہاں سے چند دنوں نے میں ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ مل جائے گی۔کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں کیکڑا 1کنویں کی کھدائی بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیکڑا ون کنویں میں 5450کلومیٹر کی گہرائی میں ہائڈروکاربن کی موجودگی پائی گئی ہے اور اس کے نمونے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ایگزن موبل کمپنی نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 11جنوری 2019ء کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25 فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9 ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کے لیے 200 میٹر ذخیرے میں رسائی کے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔عالمی

تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اورگیس کی دریافت3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے، سمندر میں کیکڑا ویل سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں، کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تحقیق کرنے والے ادارے ریسٹیڈ انرجی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانسے سمندر میں تیل اورگیس کی دریافت دنیا کی3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.