5 Din Ki Sazaa Ke Khilaaf Appeal Par 6 Saal Lag Gaye
Posted By: Joshi on 18-05-2019 | 01:33:14Category: Political Videos, Newsپانچ دن کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلے میں 6 سال لگ گئے
لاہور کی عدالت نے انصاف میں تاخیر پر سائل سے معافی مانگتے ہوئے 6 سال میں پانچ دن کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔
لاہور کے علاقے نولکھا میں پان فروش جمشید اقبال کو 2013 میں رمضان احترام آرڈیننس کے تحت اسپیشل مجسٹریٹ نے موقع پر پانچ دن قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے عدالت سے رجوع کیا، لیکن اپیل پر فیصلہ آنے میں چھ سال لگ گئے اور 5 دن کی قید کی سزا چھ سال پر محیط ہو گئی۔
لاہور کی سیشن عدالت نے جمشید اقبال کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سے معافی مانگی اور بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر حبیب نے ریمارکس دیے یہ واقعہ عدالتی نظام پر دھبہ ہے، جبکہ غلط قید کی سزا اور عدالتی نظام کی سستی پر عدالت آپ سے معافی مانگتی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی کیونکہ جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں، اسپیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون پانچ دن قید کی سزا سنائی جس کیخلاف اپیل میں چھ سال کا وقت لگ گیا۔
سیشن عدالت نے اسپیشل مجسٹریٹ کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو اہل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کا انصاف تو پتھر کے دور میں بھی نہیں کیا گیا، اسپیشل مجسٹریٹ جو خود ہی مقدمہ کا مدعی تھا اس نے جج بن کر سزا سنائی، ایک شہری کے چھ سال ضائع کردینے کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












