Police Waalon Ne Looti Ladki Ki Izzat - Aisi Hai Pakistan Ki Police
Posted By: Akram on 18-05-2019 | 05:38:39Category: Political Videos, Newsراولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
راولپنڈی: 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات میں ایک خاتون کی جانب سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیشوں پر سیاہ پردے لگی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے
ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے ناصرف 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات چھین لیے بلکہ قبیح فعل کے بعد دوبارہ رابطہ رکھنے کے لئے اپنے فون نمبر بھی دیتے رہے۔ روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ روات پولیس نے تینوں پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











