Top Rated Posts ....
Search

15 Saala Maa Ne Bache Ko Zameen Mein Dafan Kar Diya

Posted By: Akram on 19-05-2019 | 09:18:40Category: Political Videos, News


15 سالہ ماں نے نومولود بچے کو زندہ زمین میں دفن کر دیا ، پھر کیا دنگ کر ڈالنے والا واقعہ پیش آیا اور لڑکی کو پول کھل گیا ،ناقابل یقین خبر
بینکاک (ویب ڈیسک) شمالی تھائی لینڈ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک کتے نے ایک نومولود بچے کی جان اس وقت بچا لی جب بچے کو مبینہ طور پر اس کی 15؍ سالہ نوجوان ماں نے زندہ دفن کر دیا تھا۔ مقا می پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ

اس بچے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی 15 سالہ ماں نے اپنے والدین سے حمل چھپانے کے لیے ایسا کیا۔ دوسری جانب خبر کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حاملہ خاتون کو قتل کرکے پیٹ سے بچہ نکالنے والی دوخواتین گرفتارکرلی گئیں، میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ مارلن اوچوہا لوپز 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور بیٹے کو جنم دینے والی تھیں، مگر اپریل کے آخر میں وہ ہائی اسکول سے نکل کر اس خاتون سے ملنے گئی جس سے اس کی ملاقات ایک فیس بک گروپ میں ہوئی تھی اور اس نے بچوں کے کپڑے اور اسٹرولر مفت دینے کی پیشکش کی تھی۔ مگر پھر کچھ غلط ہوا کیونکہ اس سہ پہر کو وہ خاتون اپنے 3 سالہ بیٹے کو ڈے کیئر سے لینے نہیں پہنچی بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ وہ پھر کبھی گھر نہیں پہنچی۔ خاتون کی ماں نے 2 مئی کو بتایا کہ میری بیٹی بہت ذمہ دار تھی، وہ ایسی فرد نہیں تھی جو بس اچانک غائب ہوکر گھر چھوڑ جائے، میں یہ مان ہی نہیں سکتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر جاسکتی ہے، وہ 9 ماہ کے حمل کے دوران جبکہ اپنے بیٹے کو تنہا چھوڑ جائے، یقیناً کچھ غلط ہوا، بہت برا۔اور اس خاتون کی گمشدگی کے لگ بھگ ایک ماہ بعد اس کی ماں کے الفاظ درست ثابت ہوئے کہ بیٹی کے ساتھ کچھ بہت برا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں شکاگو کے حکام نے تصدیق کی کہ گمشدہ خاتون کی



باقیات ایک کچرا دان سے ملی ہیں اور اسے گلا گھونٹ کر مارا گیا اور اس کے بعد اس کے نومولود بیٹے کو پیٹ کاٹ کر نکال لیا گیا۔ شکاگو پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس قتل کے الزام میں 46 سالہ کلاریسا فیگیورا اور اس کی 24 سالہ بیٹی ڈیزاری کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ڈیزاری کے محبوب کو اس قتل میں معاونت پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقصد تاحال غیر واضح ہے مگر ہمارے خیال میں کلاریسا فیگورا اس بچے کی پرورش کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کا اکلوتا بیٹا 2017 میں ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کے بعد بچے کو نکالنے کے بعد کلاریسا نے طبی امداد کے لیے فون کیا تھا جس کے بعد اسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور گزشتہ دنوں اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا مگر اب بھی لائف سپورٹ پر ہے۔مقتولہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ آخر ان برے لوگوں نے ایسا کیوں کیا؟ میری بیوی نے تو کچھ بھی نہیں کیا تھا وہ تو ایک اچھی شخصیت کی مالک تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 20 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.