Top Rated Posts ....
Search

Maujooda Maashi Buhraan Ke Paish E Nazar

Posted By: Kabir on 23-05-2019 | 07:42:02Category: Political Videos, News


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، آرمی چیف، تمام مسلح افواج کے سربراہاں سمیت وفاقی وزراء اور وزیراعلی گلگت بلتستان کی بھی شرکت، معاشی استحکام کیلیےاقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔
اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مارشل مجاہد انور، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور، اٹارنی جنرل انور منصور، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، قانون، امور کشمیر و گلگت بلتستان ،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سیکریٹریز ، ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی حالیہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی استحکام کیلیےاقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا خطے میں حالیہ واقعات کے بعد جیو اسٹریٹجک ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے الگ سیشن میں گلگت بلتستان اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعلق فیصلے کرتے وقت وہاں کے عوام کی رائے کو اہمیت دی جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 243 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 33 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.